تہران - ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے اشتعال انگیز بیانات کے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم امریکہ کے برعکس جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے۔ 'محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کے حالیہ بیانات کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات جوہری معاہدے پر اس کی بدنیتی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری مسئلے پر تفصیلی مذاکرات کئے جبکہ ایران ہرگز جوہری ھتھیار لے جانے والے میزائل تیار نہیں کرے گا۔ ظریف نے کہا کہ ہمارا ملک ہرگز جوہری ہتھیاروں میں دلچسپی نہیں رکھتا اور جوہری ہتھیار لے جانے والے میزائل کی تیار پر امریکی بیانات بے بنیاد ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ' ہیتھرو نوریٹ' نے دعوی کیا کہ ایران کی جانب سے 'سیمرغ' سیٹلائٹ لانچ کردینا جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔نوئرت نے کہا کہ ہمارے رائے میں ایران کے ایسے اقدام بیلسٹک میزائل کی مسلسل ترقی کی نشان اور اس ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر قائم نہیں ہے۔