ایران، دہشتکردی کے خلاف یورپ کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے : ولایتی
2621
M.U.H
06/08/2017
سنیئر ایرانی رہنما نے کہا ہے کہ عالمی جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کے واضح موقف نہ ہونے کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے اس معاہدے کے تناظر میں واضح اور شفاف طور پر اپنے تمام وعدوں پر عمل درآمد کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے.
یہ بات تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے چیئرمین 'علی اکبر ولایتی' نے گزشتہ روز تہران میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 'فیڈریکا مغرینی' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ولایتی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک، جوہری معاہدے پر امریکی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک واضح اور مستقل پالیسی اپنائیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چھ سالوں کے دوران بعض ممالک نے کچھ مغربی ممالک اور امریکہ کی مدد سے اپنے جارحانہ اور توسیع پسندانہ اقدامات کے ذریعے شام کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے اسی لیے یورپی ممالک کو علاقائی ممالک سمیت عراق کی صورتحال پر مزید توجہ اور اہمیت دینی چاہیے.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ہم ماضی کی طرح خطے اور شام میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مصروف عمل رہیں اور عالمی اور علاقائی امن اور استحکام کے قیام کے لیے مزاحمت کر رہے ہیں.
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران، یورپ اور دنیا بھر میں دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعاون کو توسیع دینے پر آمادہ ہے.
ولایتی نے کہا کہ شام اور یمن میں موجودہ غیر انسانی مظالم اور دہشتگردانہ حملوں کے باوجود دونوں فریقین کو ایک پختہ ارادے کے ساتھ دہشت گردی، انتہا پسند اور تکفیری گروہوں سے مقابلہ کرنا ناگزیرچاہیے.