قطر کے وزیر خزانہ شیخ احمد بن جاسم آل ثانی نے کہا ہے کہ قطر پر سعودی عرب اور اس کے تین حامی ممالک بحرین، امارات اور مصر کی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ جبکہ سعودی عرب اور اس کے حامی ممالک کو سب سے زيادہ نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے سعودی عرب اور اس کے ساتھیوں کو سخت شکست اور ہزیمت کا سامنا ہے۔ قطری وزير کے مطابق قطر میں بہت سی سعودی ، اماراتی اور بحرینی کمپنیوں نے اپنی حکومتوں کے دباؤ میں کام متوقف کردیا جس کے نتیجے میں انھیں زبردست مالی نقصان ہوا ہے۔ قطر کے وزیر خزانہ نے کہا کہ آج قطر کے ہوائی جہاز سعودی عرب، بحرین، مصر اور امارات کے علاوہ دنیا کے 150 ممالک میں پرواز کررہے ہیں۔ قطر کے وزير خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب قطر کے خلاف سازش میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔