پریشان مت ہوں، دشمن کچھ نہیں کرسکتا:آیت اللہ خامنہ ای
1433
M.U.H
09/08/2018
امام خامنہ ای نے بیرون ملک مقیم ایران کے ثقافتی اہلکاروں میں سے ایک کی مایوسی کا جواب دیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ "موجودہ صورتحال کے حوالے سے بالکل فکر نہ کریں، سب کو کہہ دیں کہ کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا۔"
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گزشتہ دنوں بیرون ملک مقیم اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اہلکاروں کے ایک وفد نے امام خامنہ ای سے ملاقات کی جن میں سے ایک نے بیرون ملک مقیم انقلاب کے حامیوں کی پریشانیوں کا تذکرہ کیا۔
امام خامنہ ای نے اس اہلکار کی پریشانی کے جواب میں کہا: "ہمارے حالات کے حوالے سے بالکل فکر نہ کریں، سب کو کہہ دیں کہ کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا اور اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔"