دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے: ایرانی فوجی ترجمان
3311
M.U.H
15/06/2018
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی کینیڈین پارلیمنٹ قرارداد صہیونیوں کی ایما پر لائی گئی ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کی سازشوں کا منہ توڑ جواب دے گا۔
بریگیڈیر جنرل 'ابوالفضل شکارچی' نے مزید کہا کہ اس طرح کی سازشیں ہمیشہ امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت کی جانب سے کی گئی ہیں اس لئے کینیڈین حکومت کو اس حوالے سے خبردار رہنا چاہیے۔
انہوں نے کینیڈین حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران سے اس فیصلے کے حوالے سے معافی مانگے اور جلد از جلد اس پر نظرثانی کی جائے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ دوسرے ممالک کی سلامتی اور قومی اقتدار کا احترام کیا ہے اور اس حوالے سے ایران کی مخصوص پالیسی ہے۔