آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بحرین کے علماء کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
آل خلیفہ کی فورسز نے بحرین کے علماء کے خلاف اپنی سرکوبی کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے ایک اور ممتازعالم دین شیخ ہانی البناء کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے بیٹے طاھرالبناء سے ملاقات کرنے کیلئے گئے تھے۔ اس سے قبل آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کرتے ہوئےجھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئےدو لاکھ پینسٹھ ہزار امریکی ڈالرجرمانہ کیا تھا۔
آل خلیفہ کی حکومت 2011 سے اس ملک کے عوام کی پرامن تحریک کو کچلنے کی کوشش کررہی ہے جس میں ابھی تک اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔