تہران کے خطیب نماز جمعہ کی عوام کے معاشی مسائل حل کرنے پر تاکید
2763
m.u.h
14/12/2019
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے عوام کے معاشی مسائل حل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئی ۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران کے اقتصاد کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، پابندیاں عائد کر کے اپنے مذموم عزائم نہیں حاصل کرپائے گا۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کے حکام کو تدابیر کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دینا چاہئے۔
خطبوں کے دوران نمازیوں نے ملت ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے اور اس کی مذمت کرتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی تک استقامت و پائیداری جاری رکھنے پر تاکید کی۔