ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا ہے سعودی عرب اور اسرائیل کا تعاون ایران سے دشمنی کے لئے ہے کیونکہ وہ اسلامی جمہوری ایران کے مثبت کردار سے سخت خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب دہشت گرد اور انقلاب دشمن گروہوں کو علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اکسا رہا ہے۔
انہوں نے قم میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل علاقے میں ایران کے مثبت کردار اور استقامتی محاذ کی کارکردگی سے خوف زدہ ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردوں کو ایران کے خلاف اکسا رہا ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ تل ابیب اور ریاض نے پچھلے چند برسوں کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں ایران کے خلاف اقدامات انجام دیئےہیں- انہوں نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے تعلق سے امریکہ کی وعدہ خلافیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی ملکوں کے درمیان گہرا اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔