اسلامی جمہوریہ ایران کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، دوہرا معیار اور سیاسی حربوں سے نکل آئے۔
یہ بات 'محمد جواد لاریجانی' نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 37 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے ایران امور 'عاصمہ جہانگیر' کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ میں ایران کے خصوصی رپورٹر کے تعین کو قبول نہیں کرتے ہیں اور ہم اس اقدام کو اقوام متحدہ کا دوہرا معیار اور سیاسی حربہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے ہمیشہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ووٹ اور سب رپورٹروں سمیت محترمہ عاصمہ جھانگیر کا احترام کیا ہے۔
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ایران نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے ساتھ باہمی موثر تعاون کیا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، انسانی حقوق کی ترقی کے لیے سیاسی حربوں سے نکل آئے گی۔
لاریجانی نے کہا کہ امریکہ اور ان کے حامی جو انسانی حقوق کے مدافع ہیں یمنی ،عراقی، افغان اور شامی عوام کے خلاف بہت مظالم کر رہے ہیں جبکہ ایک امریکی اور پورپی شخص کے موت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
ایران کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ نے ایران کو مغربی ایشیا میں سب سے بڑا اہم جمہوریت کا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے پر امن ملک کے بجائے اقوام متحدہ میں امریکہ، برطانیہ اور ناجائز صہیونی ریاست کے لیے خصوصی رپورٹرز کا تعین کیاجانا چاہیے۔