صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی پر جارحیت کی قیمت چکانی ہوگی: حماس
3090
M.U.H
15/07/2020
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت کے بارے میں صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے، اس مقدس مقام کی بے حرمتی کو جنگ بھڑکانے کے مترادف قرار دیا ہے۔
تحریک حماس نے منگل کو خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی پر جارحیت اور بے حرمتی کی قیمت چکانا پڑے گی اور وہ ملت فلسطین کے اقدامات کا سامنے ٹھہر نہیں پائے گی۔
تحریک حماس نے مسجد الاقصی کے باب الرحمہ کو بند کرنے اور اس کو یہودی رنگ دے کر ایک کنیسہ میں تبدیل کرنے کے تعلق سے صیہونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی اور کہا کہ صیہونیوں کی خطرناک سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی۔
تحریک حماس نے اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسجد الاقصی کو درپیش خطرے کو روکنے کے لئے میدان میں آکر صیہونی حکومت کے مذموم عزائم کو لگام دیں۔
بیت المقدس کی مذہبی شخصیتوں نے بھی پیر کو مسجد الاقصی کی باب الرحمہ محراب کو بند کرنے کے صیہونی عدلیہ کے فیصلے کی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔ باب الرحمہ مسجد الاقصی کے مشرقی حصے میں واقع ہے اور بیت المقدس کے ادارہ اوقاف نے تل ابیب کے ہاتھوں اسے دس سال تک بند رکھنے کے بعد فروری دو ہزار انیس میں کھول دیا تھا۔