ایران کے ساتھ تعلقات کو فرو غ دینے کی عراقی صدر کی تاکید
1215
M.U.H
11/08/2018
عراق اور ایران کے دیرینہ روابط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں شاہی حکومت کا تختہ الٹنے اور وہاں ایک جمہوری اسلامی حکومت کی تشکیل اور اسی طرح عراق میں 2003 کے بعد جو تبدیلیاں رونما ہوئیں تہران اور بغداد کے تعلقات فروغ پانے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوئے۔
عراق کے صدر نے عراق اور ایران کے روابط کی ماہیت اور اسی طرح دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے پیش نظر کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے مسئلے پر امریکہ کا ساتھ دینا عراق کے لئے مشکل و دشوار ہے۔
عراق کی سیاسی جماعتوں نے بھی گزشتہ ہفتے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں ایران کے خلاف امریکی اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے عراقی عوام کی جانب سے ایرانی عوام کی حمایت پر تاکید کی۔