ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غاصب اور قابض صہیونی حکمران اپنی ناجائز اور جعلی بقا کو برقرار رکھنے کے لئے خطے کو کشیدگی اور جھڑپوں کا شکار کررہے ہیں.
بہرام قاسمی' کا یہ بیان جرمن کے حالیہ مؤقف کے ردعمل میں سامنے آیا جب جرمن حکومت نے دعوی کیا کہ شام میں صہیونی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد تناو کی صورتحال میں اضافہ ہوا جس کا ذمہ دار ایران ہے.
قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک پُرامن، سنجیدہ اور سمجھدار ملک ہے اور ہم ہرگز خطے میں کشیدگی اور تناو میں اضافہ نہیں چاہتے بلکہ یہ ناجائز صہیونی حکمران ہی ہیں جنہوں نے خطی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال ہوا ہے لہذا ان کو شکنجے میں لانا ہوگا.
انہوں نے شام کے حالیہ واقعات میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام کو یہ مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور فضائی حدود کا بیرونی جارحیت کے سامنے دفاع کرے.
بہرام قاسمی نے کہا کہ خطے میں تناو اور کشیدگی میں اضافہ ہرگز ہماری پالیسی میں شامل نہیں مگر ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی برادری اور دنیا کے ممالک کو چاہئے کہ ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت اور خطرناک پالیسی کو روکنے کے لئے قدم بڑھائیں