اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت آللہ آملی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران میں رونما ہونے والے واقعات میں سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل سمیت دیگر ایران دشمن عناصر ملوث ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت آللہ آملی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران میں رونما ہونے والے واقعات میں سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل سمیت ایران دشمن عناصر ملوث ہیں۔
انہوں نے بعض واقعات پر دشمن کے ہیجان زدہ ہونے کو ایرانی عوام کی شناخت نہ ہونے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو ایرانی قوم کی صحیح پہچان نہیں ہے۔
آیت اللہ آملی لاریجانی نے عدلیہ کے اعلیٰ حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور بعض دیگر ملکوں نے گزشتہ دنوں رونما ہونے والے بدامنی کے واقعات کی حمایت کرکے ماضی کی غلطی دہرائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کو ایرانی عوام کی شناخت نہیں ہے۔
آیت اللہ آملی لاریجانی نے کہا کہ دشمنوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایران کے عوام پیرو ولایت ہیں اور اپنی اقدار کا دفاع کریں گے۔
عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی عوام اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے کہ بعض عناصر انقلاب کو یرغمال بنائیں اور اغیار اس کی قیادت کریں۔