کویت سٹی : کویت میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ کویت نے ایران اور سعودیہ کے درمیان ثالثی کی بہت کوشش کی ہے۔«علیرضا عنایتی» نے الکوثر سے انٹرويو ميں کہا ہے کہ کویت نے اپنی طرف سے اور خلیجی ممالک کی طرف سے ایک نمائندہ ایران بھجا تھا، تاکہ روابط کا آغاز کیا جا سکے۔
ان کا پیغام تھا کہ دونوں اطراف ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے عالمی قوانین کے پابند رہیں۔عنایتی نے کہا ہم نے اس بات کا استقبال کیا جونکہ ایران مسائل کو گفتگو کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے، کویت نے علاقائی ممالک کے ساتھ برابری کا تعلق رکھا ہے جس میں یمن عراق اور شام کے مسائل بھی شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کویت نے اتحاد کا حصہ ہونے کے باوجود یمنی گروہوں میں مذاکرات کی دعوت دی ہے،۔انہوں نے کہا کویت کے نمائدہ کے بعد ایران کی طرف سے ایک خط خلیج تعاون کونسل کو بھجا گیا جس میں تعلقات کو بہتر بنانے ہر زور دیا، اور اس کے بعد ایرنی صدر حسن روحانی نے کویت کا دورہ بھی کیا تھا۔دونوں طرف مذاکرات کے حامی ہے، جس کا پیغام کویت کے امیر نے دیا تھا، اور ان مذاکرات کے لیے حالات بھی سازگار ہیں ۔
کویت میں ایران کے سفیر نے کہا: ایران صرف دوسری طرف کی حسن نیت پر محدود نہیں رہے گا، ہمارے لیے اس کام کا طریقہ کار بھی مہم ہے، عنایتی نے کہا علاقائی مسائل میں صرف ایران اور خلیجی ممالک کے مسائل نہیں ہیں، کویت کے مسائل کے حل کے لیے گفتگو کی بات کی ہے، ایران اور خلیجی ممالک میں اختلاف بہت نقصان دہ ہے۔اس سے پہلے خلیج تعاون کمیٹی کا اختلاف دوسرے ممالک جیساکہ ایران، عراق، شام سے ہوتا تھا، پر اس دفعہ خود اس کمیٹی میں اختلاف ہو گیا ہے،کویت اس کمیٹی کے بانی ممالک میں سے ہے، قطر پر پابندیوں کے حوالے سے دونوں طرف کی اپنی رائے ہے، قطر ان کے اقدامات کو پابندی کہتے ہیں جبکہ 4 ممالک اس کو قط روابط کہتے ہیں، قطر نے کہا ہے جب تک پابندی نہیں ہٹائی جاے گی وہ مذاکرات کا آغاز نہیں کرے گا، اور دوسرے ممالک نے بھی قطر سے مطالبات کی ایک فھرست دی ہے،عنایتی کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ ہر چیز جو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے، اور اس سلسلے میں کویت نے اہم کردار ادا کیا ہے ،جس میں کویتی وزیر خارجہ اور کوتی حاکم کے نمائندہ کا قطر کا دورہ شامل ہے، جس سے حالات میں کچھ نرمی پیدا ہوئی ہے۔
عنایتی نے کہا کویت کی کوششوں پر یورپ اور امریکہ نے بھی کویت کی حمایت کی ہے، اور ہم نے بھی کویت کی اس کوشش کو سہرا ہے، اور سب کو علاقائی مسائل کے حل کے لیے کوشش کرنی چاہئیں ۔ایرانی سفیر نے کہا کویت کو اپنی کوشش جاری رکھنی چاہیے، اور ایران کویت کی حمایت کرے گا۔