یمن کی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے سعودی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یمنی فوج کو مطلوب علاقوں سے دور رہیں۔
المنار کے مطابق، یمنی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ ان تمام علاقوں سے دور رہیں جو یمنی فوج کے نشانے پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود کے اتحادی افواج کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: "ہم عام رہائشی علاقوں کو نشانہ نہیں بناتے، ہم خاص اہداف پر میزائل فائر کرتے ہیں اگر کسی رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہو تو ہم خسارہ دینے کے لئے تیار ہیں۔"
واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضا فورسز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل داغے ہیں جس کی وجہ سے سعودی شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق منگل کو کیے جانے والے میزائل حملے کا ہدف دارالحکومت ریاض میں واقع ایک شاہی محل تھا، اس سے قبل چار دسمبر کو یمنی سرکاری فوج نے ایک میزائل حملے میں ریاض کے الخالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو ہدف بنایا تھا۔
واضح رہے کہ قاہر-2 نامی میزائل 400 کلومیٹر تک کے علاقوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔