سید حسن نصراللہ اور نبیہ بری کے درمیان طویل اہم ملاقات
2684
M.U.H
28/05/2018
گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ کے چیئرمین نبیہ بری نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ تین گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔
لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے چیئرمین نبیہ بری نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ تین گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوں نے فلسطین اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور نہتے فلسطینوں کی اخلاقی امداد جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے اسرائیلی غاصب فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
دونوں رہنماوں نے لبنان کے داخلی امور پر بھی کھل کر بات کی اور حالیہ انتخابات میں عوام کی بھر شرکت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سید حسن نصراللہ اور نبیہ بری نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے مزید کوششیں تیز کرنے اور اقتصادی مسائل کے حل کے لئے ایک جامع پلان تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
خیال رہے کہ لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ اوراس کی اتحادی جماعتوں نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔