اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی سرحدی علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا ہے۔ ایرانی بری فوج کے ہیڈکوارٹر حمزہ سید الشہداء کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے عالمی سامراجی طاقتوں کے خفیہ اداروں سے منسلک دہشت گردوں کو ملک کے شمال مغرب میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا ہے دہشت گرد ایران کے اندر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے لیکن ایرانی فورسز نے بر وقت کارروائي کرتے ہوئے ان کے ناپاک منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں ایرانی سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار یاسین قنبری شہید اور ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔