رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جہاد اور شہادت کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تاکید
2812
m.u.h
26/12/2019
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں ایسے افراد کا مقابلہ کرنا چاہیے اور جہاد و شہادت کے اہم امور کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ ہرمزگان کی شہداء کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں فرمایا: کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں ایسے افراد کا بھر پور مقابلہ کرنا چاہیے اور جہاد و شہادت کے اہم امور کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ ہرمزگان کے عوام کی شجاعت ، بہادری، وفاداری اور دفاع مقدس کے دوران ایثار و فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہیدوں کی تعظیم و تکریم اور تجلیل ہم سب کا فریضہ ہے ، شہداء نے اسلام اور انقلاب کا بھر پور دفاع کیا ، آج کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن ہمیں جہاد و شہادت کو زندہ رکھنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کو فداکاری اور ایثار کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: شہداء کی تعلیم و سن و سال سے بالا تر رہ کر معاشرے میں ان کے ایثار و شہادت اور فداکاری کی معرفی اور پہچان کروانی چاہیے۔