قم - نامور ایرانی مذہبی رہنما نے تہران کے حالیہ دہشتگردی حملوں پر امریکی حکام کے ردعمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایرانی عوام ماضی کی نسبت امریکہ سے زیادہ نفرت کرنے لگے ہیں۔
یہ بات آیت اللہ 'ناصر مکارم شیرازی نے منگل کی شام ایران کے مذہبی شہر قم میں حضرت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے عزاداری کے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انہوں نے تہران میں ہونے والے دہشتگردی حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جبکہ اس واقعے کے نتیجے میں 17 مظلوم افراد شہید اور 50 شخص سے زیادہ مجروح ہوگئے ہیں کئی امریکی حکام نے اس دہشتگردانہ حملوں پر خوشی کا اظہار کیا۔آیت اللہ مکارم شیرازی نے امریکی حکام کو اپنے مخطاب قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکیوں کے ایسے اقدام کے ساتھ ایرانی قوم گزشتہ سے زیادہ ان کی نفرت کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام بہت ہی زیادہ بے ایمان لوگ ہیں کیونکہ ایرانی قوم کے شہادت پر خوش تھے۔ياد رہے کہ چار مسلح افراد نے 7 جون کو تہران ميں ايرانی پارليمنٹ کے داخلی دروازے پر تعينات سيکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے ابتدائی نتيجے ميں تين افراد زخمی ہوگئے۔پارليمنٹ پر فائرنگ کے چند لمحے بعد ہی فائرنگ کا دوسرا واقعہ پيش آيا جس ميں تين مسلح افراد نے تہران کے جنوبی علاقے ميں واقع بانی عظيم اسلامی انقلاب امام خمينی (رح) کے روضے کے باہر فائرنگ کردی۔تفصیلات کے مطابق،تہران کے دہشتگردی کے واقعات کے نتیجے میں اب تک 17افراد شہید اور 52 زخمی ہوگئے ہیں۔