ترک انتخابات میں پھر سے کامیابی، روحانی کی اردوان کو مبارکباد
3015
M.U.H
25/06/2018
تہران، 25 جون- صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے 'رجب طیب اردوان' کو ترکی کے حالیہ انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈاکٹر روحانی نے پیر کے روز اپنے ترک ہم منصب کے نام خصوصی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات کے نئے دورہ کا آغاز ہوگا جس سے دونوں ملکوں کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے صدر اردوان کی ترک انتخابات میں دوبارہ کامیابی اور ترک عوام کی جانب سے ان کو اعتماد کا ووٹ دینے پر مسرت کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے دور صدارت میں ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات کی توسیع کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے علاقائی تبدیلی، عالم اسلام کے مسائل بالخصوص قیام امن و سلامتی کے حوالے سے ایران اور ترکی کے درمیان مشترکہ تعاون کو اہم قرار دیا۔