سامراجی نظام بشمول امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا: تہران امام جمعہ
2453
M.U.H
27/04/2018
تہران، 27 اپریل: ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ سامراجی نظام بشمول امریکہ پر کسی بھی لحاظ سے بھروسہ نہیں کرنا چاہئے، ہم اس حکمت عملی پر چلتے رہیں گے جو قرآن اور اسلام کے مطابق ہے۔
ان خیالات کا اظہار علامہ 'سید محمد حسن ابوترابی فرد' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور سامراجی نظام پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے، یہ حکمت عملی اسلامی طریقہ کار ہے جس پر ہم چلتے رہیں گے یقینی طور پر یہ طریقہ کار قرآنی تعلیمات کے مطابق بھی ہے۔
تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ لگتا ہے امریکی صدر سیاسی صلاحیت اور بصیرت سے محروم ہیں اور وہ اپنے مشیروں سے اچھا مشورہ نہیں لیتے، انہوں نے فرانسیسی صدر کے حالیہ بیانات پر اچھی طرح غور نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر جو کسی حد تک ایرانی تاریخ سے آشنائی رکھتے ہیں، نے گزشتہ دنوں امریکی کانگریس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے امریکیوں کو تجریز دی تھی کہ وہ اپنے بزرگوں اور ماضی کے رہنماؤں کی طرح ایران سے متعلق غلطی کا شکار نہ ہوں۔
علامہ ابوترابی فرد نے کہا کہ فرانسیسی صدر کے بیانات سے یہ پیغام ملا کہ ایران گزشتہ چار دہائیوں سے امریکہ کے سامنا مقابلہ کیا اور خطے میں موجود سامراجی حکمران بالخصوص کیمیائی ھتھیار، ڈالر اور تیل رکھنے والے جابروں پر غلبہ پایا ہے۔