حزب اللہ لبنان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ نے ایرانی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹرحسین جابری انصاری کے ساتھ ملاقات میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حزب اللہ اور لبنانی فوج کی حالیہ کامیابیوں پر حزب اللہ کے سربراہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ، لبنان اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے۔ اس ملاقات میں سید حسن نصر اللہ نے ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور لبنانی حکومت، عوام اور فوج کے درمیان تعاون پر تاکید کی۔