یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے صدر محمد علی الحوثی نےٹویٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر لبنان میں کچھ کرنے سے پہلے ہی ناکام ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برداری نے سعودی اقدامات کی مخالفت کی ہے جبکہ سعد حریری کی پسپائی نے امریکہ اور غاصب اسرائیل کے عزائم پر پانی پھیر دیا ہے۔
محمد علی الحوثی نے کہا کہ لبنان اور یمن کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے موقف کی حمایت کرنے والے ملکوں کی تعداد میں اضافے سے بھی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
الحوثی نے کہا کہ سعودی حکومت کسی بھی عالمی قانون پر عمل پیرا نہیں ہے۔
انصار اللہ کے رہنما محمد علی الحوثی نے محمد بن سلمان کو لکھے گئے خط میں سعودیہ کی تیل کی برآمدات کم کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
انہوں نے روسی نیوز اسپوٹنیک کے رپوٹر سے ٹیلفونک گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی حکومت کسی بھی عالمی قانون پر عمل پیرا نہیں ہے، اور یہ حکومت بچوں کی قاتل ہے اور انسانی حقوق کی سب سے بڑی مجرم ہے۔