حماس کے رہنماؤں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ مسجد الاقصی کا دفاع کرنا دراصل مسجدالحرام کا دفاع کرنا ہے۔
المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس کے راہنما مشیر المصری کا کہنا ہے کہ مسجدالاقصی کا دفاع کرنا اور اسے بچانا مسجدالحرام کا دفاع کرنے اور اسے بچانے کے برابر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرگز مسجدالاقصی اور فلسطین کی سرزمین سے ذرہ برابر بھی غافل نہیں ہیں۔
مشیرالمصری نے کہا کہ جو لوگ دشمن کے ساتھ دلبستگی کر رہے ہیں وہ اپنا محاسبہ کریں اور غور و فکر کریں کیونکہ تاریخ کسی پر رحم نہیں کرتی۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مصالحت اور قومی اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور فلسطین کی فتح تحریک سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی حماس کے اقدامات کے ساتھ ساتھ مصالحت پر عملدرآمد کریں۔
المصری فلسطینی اتھارٹی سے یہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور غزہ کی عوام سے ہر طرح کی پابندیاں ہٹائیں۔
حماس تحریک کے رہنما المصری نے مزید کہا: "ہم صہیونی حکومت کی شناخت کو منسوخ اور صہیونی حکومت کو مایوس کرنا چاہتے ہیں۔"
المصری نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی معاہدے نہ کرے۔