ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا ہے کہ دشمنوں کے رویے کو دیکھ کر یہ بات نظر آتی ہے کہ دشمن بے بس اور ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
یہ بات قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز بانی عظیم انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی 29ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمن کی سازشیں اس کی طاقت کی نشانی نہیں بلکہ وہ ہماری ترقی سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ ایران کی ترقی، بالادستی اور ناقابل تسخیر طاقت کو دیکھ کر دشمن غم و غصے اور پریشانی کا شکار ہے۔
سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ امام خمینی (رح) اکثر اہداف پایہ تکمیل تک پہنچ گئے اور اللہ کے فضل سے وطن عزیز ایران کی طاقت میں آئے روز اضافہ ہوگا جس سے دشمن پریشان ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بانی انقلاب کی 20ویں برسی کی مناسبت سے تہران میں واقع امام خمینی (رح) کے روضے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس۔ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
اس پروقار تقریب میں اعلی ایرانی سول اور عسکری حکام بھی شریک تھے۔