ایران کے اقدامات پورے عالم اسلام کے لئے موثر:آیت اللہ شیخ عیسی قاسم
1579
M.U.H
01/07/2019
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ایران کے شہر قم کی یورنیورسٹی میں بحرین کے حالات کا جائزہ لئے جانے کے بارے میں منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ ایران کی اعلی قیادت کے ساتھ ساتھ ایران کی طاقت و توانائی کے پیش نظر ایران کی سرحدوں اور سلامتی کے بارے میں کوئی تشویش پیدا نہیں ہو گی اور ایران کو اس وقت صرف عالم اسلام کی فکر سے تکلیف پہنچ رہی ہے۔
اس موقع پر قم کی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین عسکر دیرباز نے بھی کہا کہ اسلام کے دشمن سینچری ڈیل سے متعلق منامہ اجلاس تشکیل دے کر تحریک مزاحمت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ وہ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے اور بحرین کے مظلوم مسلمانوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچتی رہے گی۔