اربعین کا پیغام ظلم کے خلاف باہمی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام
3026
M.U.H
28/10/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ اربعین کا پیغام در حقیقت ظلم کے خلاف باہمی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان اور غیر مسلمان اربعین میں شرکت کرکے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ظلم و ستم کے خلاف باہم متحد ہیں۔
ایرانی سپاہ کے سربراہ نے شلمچہ سرحد کا مشہدہ کیا اور زائرین کے سرحد سے عبور کرنے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفر میں بعض مشکلات کا ہونا قدرتی امر ہے لیکن حکام نے سرحد سے عبور کے سلسلے میں زائرین کے لئے اچھے انتظامات کئے ہیں۔