2792 m.u.h 28/11/2020
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ شہید فخری زادہ کے قتل کے ملوثین کو سزادینے کے ساتھ اس شہید کی کوششوں کو جاری رکھیں۔
ان خیالات کا اظہار ایرانی قائد انقلاب سید علی خامنہ ای نے آج بروز ہفتہ ایرانی سائنسدان کے قتل کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کیا۔
انہوں نے اس پیغام میں اس حملے کے ملوثین اور عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور اس شہید کی کوششوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ملک کے ممتاز ایٹمی اور دفاعی عہدیدار محسن فخری زادے کو ظالم دہشتگردوں نے شہید کردیا۔ اور اس منفرد سائنسی شخصیت اپنی عظیم الشان اور پائیدار سائنسی کاوشوں کے لئے خدا کی راہ میں شہید ہوگئے اور شہادت کا اعلی مقام اس کا الہی ثواب ہے۔
تمام عہدیداروں کو 2 اہم موضوعات کو سنجیدگی سے اپنے ایجنڈے میں شامل کرنا چاہیے پہلا اس جرم کے مرتکبین اور کمانڈروں کو قطعی سزا دینا اور دوسرا شہید کی سائنسی اور تکنیکی کوششوں کو جاری رکھنا ہے۔
میں ان کے معزز خاندان اور ملک کی سائنسی برادری اور مختلف شعبوں میں اس کے ساتھیوں اور طلبہ کے ساتھ ان کی شہادت پر تعزیت کرتا ہوں اور خدا سے دعا گو ہوں کہ ان کے درجات کو بلند کرے۔
سیّدعلی خامنہای
۸ آذرماہ ۹۹
تفصیلات کے مطابق مسلح دہشت گرد عناصر نے جمعہ کی سہ پہر وزارت دفاع کی ریسرچ اینڈ انوویشن آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فخری زادہ کو لے جانے والی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یہ ایرانی سائنسدان شہید ہوچکے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔