تہران - یمن کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی ماضی کے اختلافات کا شاخسانہ ہے۔
علی عبداللہ صالح نے الیمن الیوم ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب اور قطر دونوں وہابی سوچ کے حامی ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تناؤ پرانی اختلافات کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن نے ماضی میں قطر کے بعض سعودی نواز حلقوں کی جانب سے اس ملک میں بغاوت کی سازش کا انکشاف کرکے قطریوں کو آگاہ کیا تھا۔علی عبداللہ صالح نے ایران کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے ایک گولی بھی یمن کو نہیں دیا اور یمن کے پاس موجود بیلسٹک میزائل اس کے اسٹریٹجک اسٹاک میں محفوط ہیں۔انہوں نے سعودی قیادت میں عرب اتحاد سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن کے نہتے عوام پر بمباری اور جارحیت کو بند کرے۔