ایران کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر علاقائی تعاون کے فروغ لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے پڑوسی ممالک کی جانب مخلصانہ دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہوا ہے۔
یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے الجزیرہ کی ویب سائیٹ میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں کہی جس کا عنوان کونسا اقدام میں قریب لاسکتا ہے، تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے پڑوسیوں کے لئے دوستی کا ہاتھ بڑھانا دیکھاوا نہیں بلکہ ایک اسٹریٹیجک آپشن ہے۔
ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ایک مشترکہ سیکورٹی معاہدے کی بنیاد رکھنے کا خواہاں ہے جس کا مقصد تعمیری مذاکرات اور خطے کو مشکلات سے نکالنے کے لئے اجتماعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوتوں نے ہمیشہ اس خطے میں جنگ کو فروغ دینا ہے. ایران اپنی سلامتی کو خطے کی سلامتی سے منسلک سمجھتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پہلے القاعدہ اور طالبان کی حمایت کی گئی جس کے بعد ان عناصر کو نکالنے کے لئے افغانستان میں جنگ کا آغاز کردیا گیا۔
انہوں ںے مزید کہا کہ ہماری مشترکہ سیکورٹی اور عرب پڑوسیوں کے ساتھ سرحدی اور سمندری سرحدوں کی سیکورٹی مشترکہ اصولوں پر قائم رہنے پر منحصر ہے. ان اصولوں میں سالمیت کے احترام، جبر کے استعمال سے پرہیز، بحرانوں کے پُرامن حل، ممالک کی خودمختاری کی عزت کرنا اور دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت شامل ہیں۔
ظریف نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمجھتا کہ ہمارے مشترکات اختلافات سے زیادہ ہیں لہذا ہمیں مشترکہ خدشات کو دورے کرنے کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا۔