غزہ کے عیسائی پادری نے فلسطینیوں کی ’’حق واپسی ‘‘تحریک کو امریکی صدر کی سازشوں کا جواب اور ڈونلڈ ٹرمپ کے منہ پر طمانچہ قرار دیا۔
غزہ میں قائم “اللاتین چرچ” کے سابق پادری ’’مانویل مسلم ‘‘نے کہا فلسطینی قوم کوئی نئی تحریک شروع نہیں کررہی ہے بلکہ فلسطینی 70 سال سے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے اور جنگ لڑ رہےہیں۔ اور اگر انہوں نے مزاحمت کا راستہ ترک کر دیا تو وہ اپنے حق سے محروم ہو جائیں گے۔
انہوں نے واپسی مارچ کے شرکاء کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’القدس کی طرف اپنے ہاتھ اٹھا کر چلو۔ القدس کے لیے نعرے لگاؤ اور کہو اے القدس تیرے بیٹے تیری طرف آ رہےہیں۔ ہماری تمام قوتیں، عقل، جبروت، مزاحمت اے القدس تیرے لیے ہے۔ ہم تیری طرف آ رہے ہیں کیونکہ تو فلسطینیوں کا وطن ہے اور ہم تیری قوم ہیں‘۔
خیال رہے کہ مانویل مسلم اس سے قبل بھی فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف جد و جہد کرنے اور مزاحمتی تحریک کو جاری رکھنے کی ترغیب دلاتے رہے ہیں۔