برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربین نے ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت پر زور دیا ہے۔
برطانیہ میں حزب اختلاف کے رہنما جرمی کوربین نے ہفتے کے روز ٹوئٹ کیا ہے کہ برطانیہ میں لیبر پارٹی کی آئندہ حکومت، فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کر لے گی۔
انھوں نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کے البقعہ کیمپ کا معائنہ کر رہے ہیں جو پہلی بار سن انّیس سو اڑسٹھ میں قائم ہوا اور جس میں ایک لاکھ فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔
واضح رہے کہ البعقہ کیمپ، اردن کے دارالحکومت امّان کے مغرب میں واقع ہے۔