آبنائے ہرمز کی سلامتی کو بھرپور طریقے سے یقینی بنائیں گے: ایرانی بحریہ
3561
M.U.H
31/07/2018
ایرانی نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اسلامی جمہوریہ ایران کے اﺳﭩﺮﭨﯿﺠﮏ مفادات کا ایک اہم حصہ ہے جس کی سلامتی کو بھرپور طاقت کے ساتھ یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بات امیر البحر ایڈمرل 'حسین خانزادی' نے منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی نیوی نے ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور یہاں آزادانہ آمد و رفت کا خیال رکھا ہے اور آئندہ بھی اس کی سلامتی کو بھرپور طریقے سے یقینی بنائے گی۔
ایڈمیرل خانزادی نے آبنائے ہرمز کی عالمی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام آبناؤں کے استعمال کے لئے ان کے کھولنے کی ضرورت ہے اور اگر بند ہوجائے تو قابل قدر نہیں ہیں۔
ایرانی نیول چیف نے کہا کہ ایران مخالف پابندیوں سے آبنائے ہرمز پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جبکہ ایک مخصوص ملک کے یکطرفہ فیصلے سے بھی دوسرے ممالک کے اقدامات متاثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایران کے جنوبی حصے میں واقع خلیج فارس کے پانیوں میں آبنائے ہرمز دنیا کے لئے تیل کی ترسیل کا ایک اہم گزرگاہ ہے۔