غزہ پر بمباری فورا روکی جائے اور صیہونی حکومت کو تیل اور سامان پہنچانے کا راستہ بند کردیا دیا جائے:آیت اللہ خامنہ ای
1873
m.u.h
01/11/2023
تہران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج پورے ملک کے یونیورسٹیوں اور اسکولوں نیز کالجوں کے منتخب طلبا سے خطاب میں فرمایا ہے کہ غزہ کے عوام نے اپنے صبر سے انسانی ضمیر کو بیدار کردیا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ ایک احمق نے کہا ہے کہ برطانیہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اجتماع ایران کا کام ہے؛ تو کیا لندن اور پیرس کی بسیج نے یہ کام کیا ہے؟
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ غزہ کے عوام نے اپنے صبر سے دنیا بھر کے انسانوں کے ضمیر کو اس طرح جھنجھوڑ دیا ہے کہ آپ دیکھیں کہ (ان کی حمایت میں) دنیا میں کیا ہورہا ہے؟
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مغربی ملکوں میں، انگلینڈ، فرانس، اٹلی اور خود امریکا کی مختلف ریاستوں میں کتنے لوگ سڑکوں پر نکل کر اسرائيل اور خود امریکا کے خلاف نعرے لگارہے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان کی (امریکا اور یورپی ملکوں کی ) عزت وآبرو خاک میں مل گئی۔
آپ نے فرمایا کہ ان کے پاس اس کا کوئی چارہ نہیں ہے تو ایک احمق سامنے آکے کہتا ہے کہ "برطانیہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں اجتماع ایران کا کام ہے"؛تو کیا یہ کام لندن اور پیرس کی بسیج نے کیا ہے؟