تہران : اسلامی جمہوریہ ایران نے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں تفرقہ اور شدت پسند پھیلانے کے بجائے اپنے عوام اور حکومت کے درمیان قومی مصالحہ اور علاقائی سالمیت کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔
یہ بات ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے جمعہ کے بحرینی وزارت داخلہ کے ایران مخالف الزامات پر اپنے رد عمل دیکھاتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز علاقائی ممالک بالخصوص بحرین میں تشدد، عدم استحکام اور تناو کو ہوا نہیں دیا اور اس حوالے سے بحرین کے الزامات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں۔
قاسمی نے کہا کہ بدقسمتی سے بحرینی حکومت اپنے عوام کے جائز احتجاج اور مطالبات کے خلاف جانبدارانہ رویہ اپنایا بالخصوص سماجی گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سیاسی قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے آج حکومت اور بحرینی عوام کے درمیان بہت فاصلے پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بحرینی مسئلے کے حل پر سیاسی طریقوں کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بحرینی عوام کے جائز مطالبات کے رد عمل میں ریاست کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر حفاظتی اقدامات مسلط کرنے سے بحرین میں جاری بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بحرینی عوام کی مطالبات جائز ہیں تاہم حکومت کی جانب سے مسلط کردہ حفاظتی اقدامات سے بحرین میں جاری بحران کے حل کے لئے ایک غیر موثر طریقہ ثابت ہوگا۔