اسلامی نظام نے مشرق وسطی میں فیصلہ کن فتوحات حاصل کی ہیں: ایرانی جنرل
1116
M.U.H
17/04/2018
ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ وطن عزیز ایران میں قائم اسلامی نظام نے مشرق وسطی میں قابل قدر فتوحات حاصل کی ہیں۔
یہ بات میجر جنرل محمد علی جعفری نے ایران کی رضاکار فورس بسیج کے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈئر علی فضلی کے اعزاز میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے حکم کے تحت بریگیڈئر محمد حسین سپہر بسیج فورس کے نئے ڈپٹی کمانڈر کا عہدہ سنبھال کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل جعفری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے 40ویں سال کے موقع پر بسیج فورس کی جانب سے بھرپور طاقت کے ساتھ ملک دشمنوں عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن اسلامی نظام بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کرکے ان کی شکست کے لئے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
جنرل جعفری نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کی مدد سے آٹھ سالہ تحمیلی جنگ کے دوران دشمن اور ان کے بعد داعش اور ان کے حمایت کرنے والوں کو شکست دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کی ہدایات کی بنا پرایران میں اسلامی اور انقلابی نظام اپنے اصولی راستے پر قدم رکھ کرکے خطے میں اپنی صلاحیت کے ساتھ مستحکم ہے۔
انہوں نے ایرانی رضاکار فورس (بسیج) کی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے آج تک بسیج کی تنظیم کے منیجمنٹ ایران کی پاسداران انقلاب کی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا کہ ایرانی رضاکار فورس (بسیج) خطے کے دوسرے ممالک کے لئے ایک مثالی نمونہ بن گئی ہے جن کے پاس اہم ذمہ داریاں موجود ہیں۔