عراق میں الفتح الائنس کے ترجمان احمد الاسدی نے کہا ہے کہ امریکہ، عراقی پارلیمنٹ میں اکثریت کا عمل متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
عراق میں الفتح الائنس کے ترجمان احمد الاسدی نے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عراق کے بعض پارلیمانی ارکان منجملہ اہلسنت پارلیمانی اراکین پر امریکی دباؤ میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ان پارلیمانی اراکین کو دیگر الائنس میں شمولیت کی ترغیب دلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایسی صورت حال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عراق کی آئندہ حکومت کا سربراہ اپنے اسٹریٹیجک لائحہ عمل کو واضح طور پر پیش کرے اور دنیا اور علاقے کے مختلف ملکوں کے ساتھ دوستی اور اسی طرح ملک کی تعمیرنو کو ترجیحات میں قرار دے۔
واضح رہے کہ بغداد میں منگل کو عراقی صدر کی تقریر سےنو منتخب پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تاہم پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اعلان کیا کہ یہ اجلاس نئی حکومت کی تشکیل کے لئے منگل کو دوبارہ منعقد ہوگا