آیت اللہ سید علی سیستانی نے عالمی اقوام سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا
3323
M.U.H
12/05/2021
آیت سیستانی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرجعیت دینی ایک بار پھر فلسطین کی سربلند قوم کو غاصبوں کے مقابلے میں ان کی جراتمندانہ استقامت پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ غاصب صیہونی فلسطین کے مذید علاقوں پر قبضہ جمانے کی کوشش کررہے ہیں اور فلسطینیوں کو قدس سے بے دخل کرنے کے درپے ہیں۔
آیت اللہ سید علی سیستانی کے بیان میں مذید آیا ہے کہ مرجعیت دینی دنیا کی تمام حریت پسند اقوام کو دعوت دیتی ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کے اعادے کیلئے ان کی مدد و حمایت کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصی اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں جو شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، بےشک غاصبوں اور جارحین کے مقابلے میں فلسطینیوں کی استقامت اور پائیداری کا مظہر ہیں اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ ملت فلسطین اپنے غصب شدہ سرزمیںوں کے تعلق سے گھٹنے ٹیکنے والی نہیں ہے چاہے اسے اس راہ میں کتنی ہی قربانی دینی پڑے۔
بیان کے آخر میں فلسطینيوں کی فتح و کامرانی کی دعا کی گئی ہے۔