ایران کی پائيدار طاقت کا آبادی میں اضافہ سے گہرا تعلق ہے: رہبر انقلاب اسلامی
14
M.U.H
19/05/2026
تہران : رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملک کی پائيدار طاقت اور آبادی میں اضافے کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔
ایران کی طاقت کا آبادی میں اضافہ سے گہرا تعلق ہے: رہبر انقلاب اسلامی
یہ بات انہوں نے آبادی میں اضافے کے حوالے سے کام کرنے والے سماجی کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے عظیم رہبر آیت للہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی شہادت کے حوالے لکھے جانے والے تعزیتی خطوط کے جواب میں کہی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے حالیہ جنگ کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا عظیم اور موثر طاقت کے ظہور پر ظہور تیسرے دفاع مقدس کے ذی قیمت اثرات میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عظیم کامیابی کی پائيداری اور مطلوبہ مقام کا حصول آبادی کے مسائل سے براہ راست منسلک ہے۔
آيت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای اپنے خط میں آبادی میں اضافے اور ایران کی طاقت و تمدن کے درمیان پائے جانے والے تعلق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سماجی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کی پیدائش میں اضافے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائیں۔