صیہونی حکومت کے ناجائز وجود کی بقا کی ذمہ دار عرب حکومتیں ہیں : سید حسن نصراللہ
2626
m.u.h
26/09/2019
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی حکومتیں امت مسلمہ کے مسائل کی ذمہ دار ہیں
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر صیہونی حکومت کا ناجائز وجود اب تک باقی ہے ۔
حزب اللہ کے سربراہ نے منگل کی رات جنوبی بیروت میں سیدالشہداء کمپلکس میں کہا کہ آج امت مسلم اور علاقے کو جو مسائل و مشکلات درپیش ہیں ان کی ذمہ دار عرب حکومتیں اور خلیج فارس کے عرب ممالک ہیں ۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس کے ساتھ ہی استقامتی محاذ کی بھی قدردانی کہ جس نے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا اور علاقے میں داعش دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔