عالمی عدالت نے امریکہ کے خلاف ایرانی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی
1471
M.U.H
27/07/2018
دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے جوہری پابندیوں کی بحالی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی امریکہ کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔
عالمی عدالت کے ایک بیان کے مطابق، عدالت آئندہ ماہ 27 سے 30 اگست تک امریکہ کے خلاف ایران کی درخواست پر سماعت کرے گی۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ دنوں امریکی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عالمی عدالت انصاف کے صدر نے امریکی وزیر خارجہ کے نام ایک خط میں حکومت ایران کی درخواست کی سماعت کے لئے وقت مقرر کردیا اور اس کے ساتھ امریکی انتظامیہ کو حکم دیا کہ کوئی نیا اقدام اٹھانے سے گریز کرے اور صورتحال کو تبدیل نہ کیا جائے۔