ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کو کو اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیت کمزور اور اس کے ساتھ علاقائی ممالک کو مہلک ھتھیاروں سے لیز کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے.
یہ بات 'بہرام قاسمی' نے جمعرات کے روز فرانسیسی صدر کے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایران امن کا داعی ہے تاہم دوسروں کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہماری دفاعی طاقت اور صلاحیت کو کمزور کرتے ہوئے خطے کے دوسرے ممالک کے لئے مہلک ھتھیار فراہم کریں.
قاسمی نے فرانسیسی صدر 'ایمانوئل میکرون' کے اس بیان کہ ایران کے میزائل پروگرام پر عالمی نگرانی ہونی چاہئے، پر کہا کہ ایسی سوچ رکھنے سے حالات کو ٹھیک کرنے میں مدد نہیں ملے گی اس لئے کہ فرانسیسی صدر کا نظریہ حقائق کے برعکس ہے اور اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ علاقائی صورتحال پر اچھی گرفت نہیں رکھتے.
انہوں نے کہا کہ ایران کی نظر میں دوسرے ممالک کی جانب سے ہمارے میزائل پروگرام کے خلاف نام نہاد خدشات اور تحفظات کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ یہ ممالک بجائے اس کے کہ ہماری دفاعی صلاحیت پر نقطہ چینی کریں وہ پہلے خطے میں مہلک ھتھیاروں کی آمد کو روکیں.
بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ ایران کے عسکری ڈاکٹرئن کے مطابق میزائل پروگرام کا مقصد ملک کا دفاع کرنا ہے، خطے کو ہماری دفاعی صلاحیت سے نہیں بلکہ بعض مخصوص علاقائی ممالک کو ھتھیارو فراہم کرنے کے لئے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دوڑ سے خطرہ ہے.