تہران: ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل 'یوکیا امانو' کے آئندہ دورہ ایران عالمی جوہری ادارے کی جانب سے ایٹمی معاہدے کو مکمل حمایت حاصل ہونے واضح علامت ہے۔
'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ یوکیا امانو ہفتہ کے روز ایران کا دورہ کریں گے جس کا مقصد باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کے موقع پر ایران اور عالمی جوہری ادارے کے درمیان پُرامن جوہری سرگرمیوں کے فروغ اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔
قاسمی نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے اپنی متعدد رپورٹس میں جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی پاسداری کی تصدیق بھی ہوچکی ہے لہذا امریکی خلاف ورزیوں کے باوجود یوکیا امانو کے دورہ ایران سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ عالمی جوہری ایجنسی ایران معاہدے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔