ایرانی وزیر دفاع نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ امریکہ داعش دہشت گرد گروہ کو شام اور عراق سے اب افغانستان منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ شام اور عراق میں بدترین شکست کے بعد امریکہ اب داعش کو افغانستان منتقل کر کے وہاں اپنی دہشت گردی کی کاروائیوں سے اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی سوچ رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے بیت المقدس کو ناجائز صہیونی ریاست کے دارالحکومت بنانے کے فیصلے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ مسلمہ امہ اور عالم اسلام کا دشمن ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افغانستان اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور ایران نے افغانستان میں مسائل کے خاتمے کے حوالے سے ہمیشہ بھرپور تعاون اور اپنا سنجیدہ کردار ادا کیا ہے۔
افغانستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کے دشمن خطے اور ایران سمیت انسانیت کے دشمن ہیں اور اس وقت افغانستان میں 20 دہشت گرد گروہ موجود ہیں اور افغانستان کے ساتھ اگر دیگر ممالک کا تعاون نا ہوتا تو اب تک یہ گروہ خطے کی صورتحال کو تباہ کر چکے ہوتے۔