داعش امریکی اتحاد پر مشتمل ممالک کی فوج کا نام: بشااسد
1129
M.U.H
10/05/2018
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ داعش میں امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کے فوجی شامل ہیں ۔
شام کے صدر بشار اسد نے یونانی اخبار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش میں امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کے فوجی شامل ہیں اور امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کی فوج کے مجموعہ کا نام داعش ہے۔
بشار اسد نے کہا کہ داعش امریکی اتحاد پر مشتمل ممالک کی فوج کا نام ہے جس نے شام کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا آغاز کیا ، داعش دہشت گردوں کو امریکہ نے ترکی میں باقاعدہ ٹریننگ دی اور انہیں جدید ترین ہتھیاروں سےمسلح کیا ۔ بشار اسد نے کہا کہ امریکہ نے دہشت گردوں کو رقہ سے دیر الزور منتقل کیا جبکہ دیر الزور شامی فوج کے محاصرے میں تھا اور امریکی فوج نے شامی فوج پر حملہ کرکے داعش دہشت گردوں کو بہت بڑی مدد فراہم کی۔
بشار اسد نے شامی فوج کی طرف سے کیمیائی حملے کو مضحکہ خیز اور امریکی پروپگنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار نہیں ہیں جو مواد تھا وہ سب اقوام متحدہ کے حوالے کردیا تھا۔
بشار اسد نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل، ترکی، قطر، برطانیہ، فرانس اور متحدہ عرب امارات داعش دہشت گردوں کے اصلی حامی ممالک ہیں۔