تہران: ایران جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران آئندہ ماہ کوانٹم کے حوالے سے پہلا تجربہ کرے گا اور یہ مغربی ایشیا اور اسلامی ممالک کا پہلا تجربہ ہے.ایران کے نائب صدر اور جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی نے تہران میں کوانٹم ٹیکنالوجی سے متعلق پہلی کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران مستقبل قریب میں کوانٹم کے حوالے سے پہلا تجربہ کریگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کی صورت میں ایران اس حوالے سے پہلا ملک ہوگا جو مغربی ایشیا اور اسلامی ممالک میں پہلا تجربہ کریگا۔انہوں نے کہا کہ کوانٹم ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایرانی اور دیگر ممالک کے ماہرین کے درمیان بہت زیادہ فرق نہیں ہے۔
کیونکہ یورپی یونین نے بھی اس حوالے سے 2015 یا 2016 سے ہی اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے اس شعبے میں اب تک بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ہمیں اس حوالے سے مزید کامیابیوں کے حصول کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں۔علی اکبرصالحی نے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید ترقی کے لیے جدید طریقوں کو اپنانا ہوگا۔