ایران اور عراق کی کے درمیان اختلافات ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی: آیت اللہ خامنہ ای
3133
M.U.H
07/10/2019
سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک توئٹر پیغام کے ذریعے ہمسایہ اور برادر ملک عراق میں حالیہ بدامنی کے واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
قائد انقلاب کی ویب سائیٹ khamenei.ir نے گزشتہ روز تویٹر میں ایک پیغام میں عراق کے حالیہ بدامنی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور عراق کی قومیں ایک دل دو جان ہیں اور دونوں قومیں اللہ تعالی پر ایمان اور اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ محبت کی وجہ سے ایک دوسرے سے متصل ہیں اور ان کا باہمی اتصال و اتحاد روزبروز مضبوط اور مستحکم ہوتا جائےگا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ ایران اور عراق کی دو قوموں کے درمیان اختلافات ڈالنے کے لیے دشمنوں کی تمام ریشہ دوانیاں ، سازشیں اور کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔
اربعین حسینی کے پیدل مارچ کی مذہبی تقریب تک صرف کچھ ہی دن باقی ہے ایران اور دنیا بھر سے کروڑوں افراد زیارت کے لیے عراق کی طرف روانہ ہو گئے ہیں، یہ پیدل مارچ جو مسلمانوں خاص طور پر ایران اور عراق کی دونوں قوموں کے درمیان باہمی اتحاد کا مظہر ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور عراق کے مشترکہ دشمن نے عراق میں بدامنی کو ہوا دے کر اس عظیم واقعے کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایران سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے کروڑوں لوگ چہلم حضرت امام حسین (ع) میں شرکت کے لئے عراق کے مقدس شہر کربلا کا سفر کرتے ہیں۔