فلسطین پر ناجائز قبضہ مشرق وسطی کے بحرانوں کی اصل وجہ ہے: ایران
2565
M.U.H
26/07/2017
اقوام متحدہ میں تعینات سنئیر ایرانی سفارتکار نے ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر قبضے کے اضافے اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین پر ناجائز قبضہ مشرق وسطی کے تمام بحرانوں کی اصل وجہ ہے.
ان خیالات کا اظہار نائب ایرانی سفیر 'اسحاق آل حبیب' نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 'مشرق وسطی کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین' کے حوالے سے منعقدہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سے اب تک ناجائز صہیونی ریاست مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف مختلف کاروائی کرکے اور ابھی صورتحال میں امریکی نئی حکومت اس کی واضح حمایت کرتا ہے.
آل حبیب نے کہا کہ اسرائیلیوں کی جانب سے فلسطینی علاقوں کا قبضہ مشرق وسطی کے بحرانوں کا مرکز اور اس کا جواز پیش کرنے کی کوئی بھی کوشش حقیقت کو مسخ کرنا ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ناجائز صہیونی ریاست نے 1948 سے اب تک اپنے ہمسایہ ممالک کی جارحیت کیا اور امریکہ کی حمایت کے ساتھ مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف اپنے وحشیانہ اقدامات جاری رکھتا ہے.
ایرانی مستقل مندوب نے کہا کہ بیت المقدس کی حالیہ صورتحال اور فلسطینی نمازیوں پر مسجد الاقصی میں داخلہ روکنا اس ناجائز ریاست کے سفاکانہ اقدامات میں سے ایک ہے.
انہوں نے ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں کی خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹوں میں اس ناجائز ریاست کی جارحانہ پالیسیاں، رنگبھید اور جنگی جرائم کے حوالہ سے بہت ہی زیادہ ثبوت موجود ہے.
انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے تسلسل کو جنیوا کنونشن اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں کے ایسے اقدام اس بات کی ثبوت ہے کہ وہ امن کو برقرار رکھنا اور سیاسی مذاکرات میں شرکت کرنا ہرگز نہیں چاہتے ہیں.
آل حبیب نے امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں اور مشرق سطی کے خلاف ہتھیاروں کی فراہمی کو علاقے کے بحرانوں کا اصلی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ امریکہ گزشتہ سے اب تک علاقائی ممالک کے خلاف مختلف ہتھیاروں کو فراہم اور انتہاپسندی اور داعش دہشتگردوں کے پھیلنا کا باعث بنتا ہے.
انہوں نے بتایا کہ سلامتی کونسل کو دہشتگرد گروپوں طالبان، القاعدہ، داعش اور اس سے متعلقہ گروپوں کے وحشیانہ اقدامات، یمنی مظلوم لوگ کے خلاف امریکہ کے حملوں کے برابر میں خاموشی نہیں رہنا چاہیئے.
ایرانی مندوب نے داعش دہشتگردوں کے قبضے سے عراقی شہر موصل کی مکمل آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف عراق بلکہ تمام علاقے میں انسداد دہشتگردوں کی کوششوں کو فروغ دے رہا ہے.