ایران کا عالمی عدالت سے امریکی پابندیوں کے خلاف عبوری فیصلہ سنانے کا مطالبہ
3195
M.U.H
28/08/2018
اسلامی جمہوریہ ایران نے ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران مخالف نئی امریکی پابندیوں کو روکنے کے لئے عبوری فیصلہ سنائے۔
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی اور نئی پابندیوں کے اطلاق کے بعد دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف سے رجوع کیا۔
ایران نے امریکی پابندیوں کی معطلی کے لئے درخواست دائر کی ہے۔
'محسن محبی' نے پیر کے روز تین گھنٹے طویل عدالتی کاروائی کے دوران ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے دلائل پیش کئے۔
اس سے پہلے امریکہ کی طرف سے جسٹس پیراوا اور ایران کی جانب سے جسٹس جمشید ممتاز اس درخواست کا جائزہ لینے پر مامور ہوئے۔
اس موقع پر جمشید ممتاز جو ایران کے نامور قانون دان ہیں، نے عالمی عدالت کے دیگر ججوں کے ہمراہ ایرانی درخواست کو شفاف طریقے سے دیکھنے کے لئے حلف اٹھالیا۔