حزب اللہ لبنان نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و تشدد کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔
حزب اللہ کا کہنا ہے کہ میانمار کی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ حزب اللہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرے۔
حزب اللہ نے دنیا بھر کی تمام مسلم تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ میانماری مسلمانوں کی داد رسی کریں اور دنیا کی توجہ کو اس طرف جلب کرائے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں روہنگیا سے 90 ہزار مسلمان ہجرت کرکے بنگلادیش کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں۔
میانمار میں اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک کے ہزاروں مسلمان بنگلادیش ہجرت کرچکے ہیں جبکہ ڈھاکہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں 1.1 میلین میانماری تارکین وطن موجود ہیں جن کو شہریت دینا ممکن نہیں ہے۔